کالعدم تنظیم سے متعلق فواد چوہدری کے غیر ذمہ دارانہ بیانات
وزیراعظم، قومی سلامتی کمیٹی اور علما افہام و تفہیم سے معاملے پر پیشرفت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات غیر محتاط بیان دے رہے ہیں۔
کالعدم تحریک لبیک کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ علما و مشائخ کے وفد کی ملاقات ختم ہونے کے بعد 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات کرے گی۔
یہ مذاکرات آئندہ چند روز میں کیے جائیں گے، دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ فواد چوہدری غیر محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات: علماومشائخ کی 12رکنی کمیٹی تشکیل
کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات، حکومت شش و پنج کا شکار
فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق ایک خبر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر "فسادی ٹی ایل پی” کا کیپشن دیا۔
#FasadiTLP pic.twitter.com/8sDKdwxSZK
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2021
انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی احادیث مبارکہ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں اور اس کے ساتھ وہی کیپشن دیا "فسادی ٹی ایل پی”۔
#FasadiTLP pic.twitter.com/aLiM15L4UH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 30, 2021
آج علما کرام کی وزیراعظم سے نہایت اہم ملاقات ہوئی ہے، گزشتہ روز اس مسئلے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔
ایک طرف مسلح افواج، وزیراعظم عمران خان اور علما کرام معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہ رہے ہیں تو دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات شروع دن سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر دل دہلائے جا رہے ہیں۔
انہیں چاہیے کہ معاملے کی سنگینی کو سمجھیں اور ایسی باتیں نہ کریں جس سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہو۔