مریم نواز بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینے لگیں

رہنما مسلم لیگ (ن) نے ٹوئٹر پر چند برس پرانی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی، کچھ عناصر نے پوسٹ کو غلط رنگ دیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند برس پرانی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کرکٹ اسٹیڈیم کے اوپر سے ایک طیارے کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں "جسٹس فار بلوچستان” کا فلائر لگا ہوا ہے۔

29 جون 2019 کو انگلینڈ کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمز کے درمیان ورلڈکپ کا لیگ میچ جاری تھا جب اس طیارے نے اسٹیڈیم کے اوپر سے چکر لگایا۔

بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ یہ طیارہ بھارت نے لیز کروا کر پاکستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا پھیلانے کے لیے پرواز کروایا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی یہ ٹویٹ نہایت مشکوک ہے جو کہ ناجانے انہوں نے کس تناظر میں کی تھی۔ ابھی تو قومی کرکٹ ٹیم کا جشن منایا جا رہا ہے اور ان کی جانب سے ایسی ٹویٹ کی گئی۔

بےموقع دو برس پرانی بات کرنے سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی مخالفت میں اتنا آگے نکل گئی ہیں کہ انہوں نے پراپیگنڈہ پر مبنی ٹویٹ کر ڈالی۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے ایک نئی ٹویٹ داغ دی۔

انہوں نے لکھا کہ پچھلی پوسٹ اس لیے ڈیلیٹ کی کیونکہ کچھ عناصر اسے غلط رنگ دے رہے تھے، بلوچستان میرے دل کے قریب ہے، کوئی پراپیگنڈا اسے تبدیل نہیں کر سکتا۔

اس نئی ٹویٹ میں مریم نواز نے پھر سے پچھلی پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ جسٹس فار بلوچستان پلیز۔

متعلقہ تحاریر