شہباز گل نے نواز شریف کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا کردار قرار دے دیا
گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان کے حوالے سے "جسٹس فار بلوچستان" کا ٹوئٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کردیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ نواز شریف سے گزشتہ ہفتے کچھ غیرملکیوں نے ملاقات کی اور منفی پروپیگنڈے کا ٹارگٹ سونپا تھا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چند برس پرانی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں کرکٹ اسٹیڈیم کے اوپر سے ایک طیارے کو گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں "جسٹس فار بلوچستان” کا فلائر لگا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مریم نواز بھارتی ایجنڈے کو فروغ دینے لگیں
کالعدم تنظیم سے متعلق فواد چوہدری کے غیر ذمہ دارانہ بیانات
مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعم دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمارے ہمسائے نے نئی چال چلی ہے۔ پچھلے ہفتے لندن میں ہونے والی ایک ملاقات میں نواز شریف کو یہ ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے بارے منفی پروپیگنڈا کریں۔ اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے نے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا۔
افغانستان کے معاملے میں بدترین شکست کے بعد ہمارے ہمسائے نے نئی چال چلی ہے۔ پچھلے ہفتے لندن میں ہونے والی ایک ملاقات میں نواز شریف کو یہ ٹارگٹ سونپا گیا کہ وہ بلوچستان کے بارے منفی پراپوگنڈا کریں۔اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے نے پہلے ٹویٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا پھر دوبارہ ٹویٹ کیا گیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 31, 2021
29 جون 2019 کو انگلینڈ کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمز کے درمیان ورلڈکپ کا لیگ میچ جاری تھا جب اس طیارے نے اسٹیڈیم کے اوپر سے چکر لگایا۔
بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا تھا کہ یہ طیارہ بھارت نے لیز کروا کر پاکستان سے متعلق منفی پراپیگنڈا پھیلانے کے لیے پرواز کروایا تھا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کی یہ ٹویٹ نہایت مشکوک ہے جو کہ ناجانے انہوں نے کس تناظر میں کی تھی۔ ابھی تو قومی کرکٹ ٹیم کا جشن منایا جا رہا ہے اور ان کی جانب سے ایسی ٹویٹ کی گئی۔
بےموقع دو برس پرانی بات کرنے سے یہ معلوم ہو رہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی مخالفت میں اتنا آگے نکل گئی ہیں کہ انہوں نے پروپیگنڈہ پر مبنی ٹویٹ کر ڈالی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے ایک نئی ٹویٹ داغ دی۔
I deleted bcoz some known elements were misconstruing it. I stand for the rights of all those marginalized in my beloved 🇵🇰 and will continue to do so. Baluchistan is close to my heart. No amount of propaganda can change that. Justice for Balochistan pls 🇵🇰 https://t.co/cGC7HRpy3v
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 30, 2021
انہوں نے لکھا کہ پچھلی پوسٹ اس لیے ڈیلیٹ کی کیونکہ کچھ عناصر اسے غلط رنگ دے رہے تھے، بلوچستان میرے دل کے قریب ہے، کوئی پروپیگنڈا اسے تبدیل نہیں کر سکتا۔
اس نئی ٹویٹ میں مریم نواز نے پھر سے پچھلی پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ جسٹس فار بلوچستان پلیز۔