پاک سعودیہ تعلقات ہمیشہ وقت کی کسوٹی پر پورے اترے ہیں، عمران خان

وزیراعظم کا سعودی جریدے الریاض کو انٹرویو۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ انویسٹمنٹ فورم کا قیام وقت کی ضرورت اور خوش آئند ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے لیے پاکستانی افرادی قوت کردار ادا کرسکتی ہے۔

سعودی جریدے الریاض کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران  خان نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورے اترے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان درینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نیا پاکستان اور سعودی وژن 2030 سماجی اور اقتصادی اصولوں پر مبنی ہے۔ نیا پاکستان اور سعودی وژن کا مقصد ترقی کا حصول اور اقتصادی روابط بڑھانا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے لیے پاکستانی افرادی قوت کردار ادا کرسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر