وزیراعظم کل قوم سے خطاب کریں گے

عمران خان قوم کو کالعدم ٹی ایل پی کے احتجاج کی پیدا شدہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے اور موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب میں مہنگائی کی  صورتحال پر بات چیت کریں گے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

آصف علی زرداری کو علامہ طاہر القادری کی یاد کیوں آگئی؟

فواد چوہدری نے وزیراعظم اور کورکمیٹی کی ہدایات ہوا میں اڑا دیں

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے 30 اکتوبر پر کالعدم تنظیم کے مارچ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ ساری قوم کو بیانیہ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر