پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کا معاہدہ

ٹی آر ٹی کے صحافی حسن عبداللہ کے دعوے کے مطابق کالعدم جماعت نے 100 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان 25 اکتوبر سے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے وابستہ پاکستانی صحافی حسن عبداللہ نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کی  ثالثی میں ہونے والے مذاکرات  کے نتیجے میں فریقین  کے درمیان  یکم نومبر سے ایک ماہ کیلیے جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج کو مسترد کردیا

کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست واپس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صحافی حسن عبداللہ نے کہا ہے کہ معاہدے کو فریقین کی رضامندی سے مزید توسیع دی جاسکے گی۔ فریقین کے درمیان 5 رکنی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔

حسن عبد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے عمل میں شریک حکام کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے ابتدائی طور پر 100 سے زائد قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

حسن عبداللہ کے مطابق یہ مذاکرات حکومت پاکستان اور مرکزی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان ہورہے ہیں جبکہ حافظ گل بہادر گروپ مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر