چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 50کلوکے بیگ کی قیمت 6280 روپے تھی  آج   اور  50کلو کا بیگ 720روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزارروپے کا ہوگیا ہے۔

تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ  کرپیٹرول کی قیمت سے بھی آگے بڑگئی ملک  میں  چینی 150 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت ہونے لگی مہنگائی حکومت کے قابو سے باہر ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کے 50کلوکے بیگ کی قیمت 6280 روپے تھی  آج   اور  50کلو کا بیگ 720روپے اضافے کے ساتھ 7 ہزارروپے کا ہوگیا ہے۔

کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت گزشتہ شب تک 130 روپے کلو تھی جو اب 136 روپے کلو ہو گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی  150 روپے فی کلو فروخت  ہوری ہے جبکہ  شہرِ قائد میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران چینی کی ایکس ملز قیمت 38 روپے فی کلو بڑھ چکی ہے، جبکہ ایکس ملز قیمت میں اضافے کے ساتھ ہول سیلز میں چینی کی قیمت 138 روپے کلو ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی سطح پر اشیائے خورونوش میں ہوشربا اضافہ

ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ

پشاور میں 3 روز پہلے 6 ہزار میں ملنے والی 50 کلو چینی کی بوری 7100 روپے تک پہنچ گئی،لاہور کے بازاروں میں چینی 140 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے  اس طرح چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے کلو ہے جب کہ کریانے کی دکانوں میں چینی قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ فی کلو 150 روپے تک جا پہنچی ہے ،  راولپنڈی میں چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 130روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 50کلو چینی کی بوری کی قیمت 6300 میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسر ی جانب پی ایم ایل ااین کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی کی  تیزی سے بڑھتی قیمتوں پر اپنے شدید رد عمل میں کہا کہ  وزیراعظم عمران خان اپنے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں  ، چینی صرف اور صرف عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے، عمران خان اپنے دوستوں کی  جیبیں بھر رہے ہیں، مافیاز پر پلنے والی حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر