پی ٹی آئی حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے میں پی پی اور ن لیگ کو پچھاڑ دیا
پلڈاٹ سروے کے مطابق موجودہ حکومت نے سالانہ بنیادوں پر 23 آرڈیننس جاری کیے تھے جبکہ پی پی حکومت نے 20 اور ن لیگ حکومت نے 7 آرڈیننس جاری کیے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہر سال آرڈیننس جاری کرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔
پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت نے ہر سال جاری کیے جانے والے آرڈیننس کے معاملے میں پی پی پی کی گزشتہ حکومت اور مسلم لیگ (ن) (2008-13) کی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جماعت اسلامی سپریم کورٹ میں، پینڈورا کا فیصلہ پاناما سے مختلف ہوگا
اشوک سوائن نے چیف جسٹس گلزار احمد کو مثالی شخصیت قرار دے دیا
ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے صدر پلڈاٹ کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کا موازنہ کیا جائے گا تو موجودہ حکومت کے آرڈیننس کا سیلاب سالانہ 21 آرڈیننس سے تجاوز کرگیا ہے۔
Taking into account the current & past 2 Govts, current PTI Govt overtook PPP Govt (2008-13) in terms of number of ordinances promulgated per yr. After recent deluge of ordinances, PTI Govt score went up to 21.23 Ordinances/yr compared to 20.4 of PPP & 7.4 of PMLN (2013-18). pic.twitter.com/qVcVEQvgaP
— احمد بلال محبوبAhmedBilalMehboob (@ABMPildat) November 6, 2021
پی ٹی آئی نے ہر سال 23 آرڈیننس جاری کیے جب کہ پی پی پی نے (2008-13) کے دوران سالانہ 20.4 اور مسلم لیگ (ن) (2013-18) کی حکومت نے سالانہ 7.4 جاری کیے۔
2020 میں اپنے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران، پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے قوانین میں پیچھے رہ گئی ہے۔
پلڈاٹ کے صدر کے مطابق اگر قومی اسمبلی میں حاضری کے حوالے سے موازنہ کیا جائے تو وزیراعظم عمران خان سابقہ وزرائے اعظم کے مقابلہ میں کم مرتبہ اسمبلی میں حاضری ہوئے ہیں۔