لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کور کمانڈر کراچی کا چارج لے لیا
آئی ایس پی آر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے سپرد کر دی۔
یہ بھی پڑھیے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی کورکمانڈر پشاور تعیناتی کی تاریخ اہم ہے
نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں آئی ایس پی آر نے مختلف تھری اسٹار جنرلز کی تقرریوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا۔
مراسلے کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور آئی ایس آئی سربراہ تعینات رکھنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے ہائی کمانڈ میں وقت پر تبدیلی نہ ہوسکی۔
بعد ازاں آرمی چیف اور وزیراعظم نے ملاقات میں باہمی مشاورت سے معاملہ طے کیا اور آئی ایس پی آر سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہی تقرریاں برقرار رکھی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کے چارج سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اب اسلام آباد میں اپنی نئی پوسٹ ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج لینے کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔