فیصل واؤڈا حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے سے متعلق بیان پر قائم

وسیم بادامی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں اس بات پر قائم ہوں، وزیراعظم عمران خان کو معاہدے سے متعلق معلوم نہ تھا۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واؤڈا اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات اور غیر ضروری گفتگو کی وجہ سے ہمیشہ خود کو موضوعِ بحث بنا لیتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی سے ایسی ہی ایک بات کی۔

وسیم بادامی نے سوال پوچھا کہ کیا آپ اس بات پر قائم ہیں کہ وزیراعظم کو حکومت اور ایک جماعت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں نہیں معلوم تھا؟

یہ بھی پڑھیے

فیصل واؤڈا کی گالیوں پر منصور علی خان کا دلیل سے جواب

فیصل واوڈا کی عجیب و غریب حرکتیں

سینیٹر فیصل واؤدا نے جواب دیا کہ جو بات میں نے کہی اگر میں غلط ہوں تو قوم سے معافی مانگوں گا، سر کٹوا دوں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں اپنی جگہ پر پکا کھڑا ہوں۔

حکومت مخالف صحافیوں اور دیگر شخصیات کو تو ویسے ہی ایسے موقعوں کی تلاش رہتی ہے تاکہ انہیں مزید تنقید کا موقع مل سکے۔

فیصل واؤدا کا یہ کہنا تھا کہ پورے سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا کہ جی وزیراعظم عمران خان تو تو حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔

فیصل واؤدا مستقل وزیراعظم عمران خان کے لیے شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ حامد میر نے بھی اس پر ٹویٹ داغ دی۔

وہ وزیراعظم کی اتھارٹی کو بھی کھلے عام چیلنج کر رہے ہیں، ان بیانات سے یہی تاثر جاتا ہے کہ وزیراعظم کو تو کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی ناک کے نیچے کیا ہورہا ہے۔

پارٹی کی سینئر قیادت کو چاہیے کہ وہ سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف انضباطی کارروائی کرے تاکہ ان کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا سلسلے رکے ورنہ یہ حکومت اور وزیراعظم کو کسی بہت سنگین صورتحال میں ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر