گھوٹکی کا دھوبی اچانک ارب پتی کیسے بنا؟

بارہ ارب سے زائد رقم کی ٹرانزیکشن کس نے کی؟ دھوبی کو علم ہی نہیں

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزکیشن ہوئی جس کا پتہ اُنھیں فیڈرل بیورو آف ریوینیو یا ایف بی آر کے نوٹس کے بعد چلا۔ 

ضلع گھوٹکی میں میر پور ماتھیلو کے نواحی گاؤں ولو مہر کے رہائشی رمیش کمار پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہیں۔ ُان  کے اکاؤنٹ میں ایک دن  12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی جس سے وہ مکمل طور پر لا علم تھے۔ نیوز 360 کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے  رمیش کمار نے بتایا کہ وہ سن 2009ء سے 2018ء تک ایس جی ایم شوگر ملز میں ملازمت کرتے رہے اور ملازمت چھوڑے ہوئے اُنہیں دو سال ہوگئے ہیں۔ اُن کے مطابق اُنہیں رقم کی ٹرانز ایکشن کا علم نہیں تھا۔ رمیش کمار نے بتایا کہ اُنہیں اِس بات کا علم جب ہوا جب ایک دن  اچانک ایف بی آر کی جانب سے اُنہیں نوٹس موصول ہوا۔ نوٹس آنے کے بعد پتہ چلا کہ اکاؤنٹ میں خطیر رقم کی ٹرانزکیشن ہوئی ہے۔

 رمیش کمار نے بتایا ”13 اکتوبر کو پتہ چلا کہ میرے اکاؤنٹ میں بھاری رقم کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ یہ ٹرانزیکشن کس نے کی؟ اس کا علم نہیں ہے”۔

ادھر ایف بی آر سکھر نے تحقیقات کیلئے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کیا ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ وکیل کے ذریعے عدالت کو جواب جمع کرادیا ہے۔

متعلقہ تحاریر