دونوں بڑے "شاہد” خان صاحب سے مایوس
موجودہ حکومت میں اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہے پیٹرو ل 147 روپے فی لیٹر اور چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں تبدیلی کے جو نعرے لگائے گئے ان نعروں نے ہر خاص و عام کو متاثر کیا، تحریک انصاف ایک امید لے کر میدان سیاست میں آئی تو زندگی کے تمام ہی شعبوں سے وابستہ افراد نے ان کی حمات کی ،پی ٹی آئی کے حمایتوں میں نوجوانوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ملکی صحافت کے دو بڑے اور معروف نام کامران خان اور کامران شاہد بھی تھے جنہوں نے ہر موقع پر تحریک انصاف کی حکومت کا دفاع کیا تاہم وقت کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے دیگر افراد کی طرح ان دونوں کا بھی مایوس کیا جس کا بالآخر اظہا ر ان کی جانب سے بھی کیا جانے لگا۔
ملک میں بے قابو مہنگائی نے معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کردیا ہے اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہے پیٹرو ل 147 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے جبکہ ملک میں چینی 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے لوگ غربت اور تنگدستی سے خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے وزراء اپنی حکومت کی ناقص پالیسی کے دفاع میں مافوق العقل بیانات جاری کررہے ہیں۔
عمران خانصاحب میری کوشش رہی عوام کی امیدیں قائم رہیں تبدیلی کے وعدے پورے کرنے میں آپکی حوصلہ افزائی کرتا رہوں اب تھک رہا ہوں آپ سے جڑی امیدیں مدھم پڑ گئیں اقتدار کے ساٹھ میں چالیس ماہ دو تہائی مدت گزر گئ T20 میچ کے آخری 10 اورز میں 200 رنز چاہیے کیا ٹیم عمران خان میں جان ہے؟ pic.twitter.com/SE2zMsZsHW
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) November 10, 2021
نجی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام اینکرکامران خان نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک حکومت کی پالیسی سے مایوس ہوکر پیغام جاری کیا ، انھوں نے کہا کہ عمران خانصاحب میری کوشش رہی عوام کی امیدیں قائم رہیں تبدیلی کے وعدے پورے کرنے میں آپکی حوصلہ افزائی کرتا رہوں اب تھک رہا ہوں آپ سے جڑی امیدیں مدھم پڑ گئیں اقتدار کے ساٹھ میں چالیس ماہ دو تہائی مدت گزر گئ T20 میچ کے آخری 10 اورز میں 200 رنز چاہیے کیا ٹیم عمران خان میں جان ہے؟
یہ بھی پڑھیے
قیامت خیز مہنگائی، شوکت ترین سب اچھا کا راگ الاپنے لگے
لورالائی کے 2 شہری مہنگائی کیخلاف احتجاجاً سائیکل پر اسلام آباد پہنچ گئے
اس سے قبل ایک اور نجی ٹی وی چینل کے معروف پروگرام اینکر کامران شاہد نے بھی تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کیا تھا ، سینئر صحافی سلیم صافی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کامران شاہد کا کہنا تھا کہ انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کا دور موجودہ حکومت سے زیادہ بہتر لگنے لگ گیا ہے، بے شک انہوں نے کرپشن کی جو بھی تھا لیکن ان کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی تھی۔
آ گیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار۔@FrontlineKamran Great Program Idealism,Realism n Fanaticism No doubt th worst is th latter one followed by idealism n can’t agree more wid Gen sb it doesn’t require 5 years to ruin a Country 1 year is enough n Pti hs put its share ruining Pak pic.twitter.com/xMiJEHmow4
— Shirmeen Khurram (@KhurramShirmeen) November 10, 2021
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کرپٹ ثابت کرنے کی کوششیں کررہے تھے وزیراعظم عمران خان صاحب کے پیچھے لگ کر کم از کم ان لوگوں کی پرفارمنس تو موجودہ وزرا سے تو بہت اوپر ہے۔سلیم صافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ فیکٹس چیک کر لیں اس دور کی مہنگائی، چینی، پیٹرول سب چیک کر لیں۔اسحاق ڈار مجھے دنیا کا سب سے بڑا وزیر خزانہ لگنا شروع ہو گیا ہے۔