حکومت کرپشن چھپانے کے بجائے مافیا کو نوازنابند کرے، بلاول

بلاول کا کہنا ہے کہ آمرانہ ادوار میں بھی مہنگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے  ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری نہ کرنے سے روکنے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتےہوئے بلاول بھٹو زرداری نے   کہا ہے کہ عوام سے مہنگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار  رپورٹ روکنے کی مخالفت کی ہے اور  فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے مہنگائی کے اعداد و شمار چھپانے سے ملک میں مہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت اعداد و شمار چھپانے کے بجائے مافیا کو  نوازنا اورکرپشن بند کرے،  آمرانہ ادوار میں بھی مہنگائی کے اعداد و شمار عوام سے چھپانے کی کوشش نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان

ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.19 فیصد اضافہ ریکارڈ

واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے ادارہ شماریات کو ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے ادارہ شماریات کو ماہانہ رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد رواں ہفتے سے شماریات ڈویژن مہنگائی پرہفتہ وار رپورٹ جاری نہیں کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ فیصلے کے مطابق ادارہ شماریات مہنگائی پررپورٹ ماہانہ جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق سری لنکا میں مہنگائی سے متعلق اعداد وشمارکابینہ بریفنگ میں شامل کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر