شہباز گل کا گیس بحران پر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج

شہباز گل نے جیو ٹی وی کی منیجمنٹ کو پیٹرولیم منسٹری سے براہ راست پروگرام کرنے کی پیشکش کردی، شاہزیب خانزادہ آمادہ نہیں ہوئے۔

ملک میں سردی آتے کے ساتھ ہی گیس بحران کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے چند روز قبل وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اعلان کیا تھا کہ دن میں تین وقت گیس آیا کرے گی۔

اس بیان پر بڑی لے دے ہوئی اور منتخب اراکین سمیت میڈیا نے بھی حکومت پر تنقید کی کہ یہ کیا بات ہوئی کہ گیس صرف ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت ملا کرے گی؟

یہ بھی پڑھیے

ایل این جی معاملات:شہباز گل کا مفتاح اور شاہزیب پر ملی بھگت کا الزام

شہباز گل جھوٹ پر مبنی اشتہارات کے خلاف بول پڑے

شاہزیب خانزادہ جو ناجانے کس خبط میں مبتلا ہیں انہوں نے بھی ناقص معلومات پر مبنی پروگرام یا جس میں صرف حکومت پر اور وفاقی وزیر پر تنقید کی گئی تھی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں جیو کی مینجمنٹ کو بار بار پیشکش کرچکا ہوں کہ وزارتِ پیٹرولیم سے براہ راست پروگرام کریں۔

انہوں نے کہا میں نے جیو کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھی آئیں، ایکسپرٹ کو بھی لائیں اور وفاقی وزیر بھی اس میں موجود ہوں گے، لیکن خانزادہ اس آفر سے بھاگ جاتے ہیں کیونکہ ایجنڈا بےنقاب ہوجائے گا۔

شاہزیب خانزادہ پچھلے کئی ماہ سے متواتر گیس بحران، ایل این جی بحران پر پروگرام کرچکے ہیں۔

اب جبکہ ان کو ان کے پسندیدہ موضوع پر پروگرام کی پیشکش کی جارہی ہے تو وہ کیوں نہیں قبول کرلیتے؟

پیٹرولیم منسٹری میں جا کر پروگرام کریں، وزیر صاحب بھی وہاں موجود ہوں گے لیکن مسئلہ صرف یہ ہے کہ شاہزیب کا ٹیلی پرامپٹر وہاں نہیں ہوگا جس میں دیکھ دیکھ کر وہ 70 لفظ فی منٹ کے حساب سے گفتگو کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر