چینی سستی ہوگئی ، وزراء اور مشیران کے بڑے بڑے دعوے

وفاقی وزیر فواد چوہدری اور معاون خصوصی شہباز گل نے چینی کی کم قیمتوں کی خبریں نہ چلانے پر میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے ایک مرتبہ میڈیا پر انگلی اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے مخصوص حصے پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں جس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے لکھا ہے کہ "چینی کی قیمت 43 روپے کلو گر چکی لیکن کوئی خبر آپکو نظر نہیں آئے گی۔ میڈیا کو اپنے رویے پر نظرثانی کرنی ہو گی-

یہ  بھی پڑھیے

شہباز گل کا گیس بحران پر شاہزیب خانزادہ کو کھلا چیلنج

فضل الرحمان نے حکومت کو ناجائز اور نااہل قرار دے دیا

شہباز گل نے مزید لکھا ہے کہ "میڈیا کے مخصوص حصے جو کچھ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑنا ہے۔”

انہوں نے میڈیا پر الزامات کی برسات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "رات دن منفی پروپیگنڈا اور منفی خبریں۔ مثبت خبر پر انکو سانپ سونگ جاتا ہے۔”

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا ہے کہ "چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر competition commission نے کیا ہے اور شوگر ملز والے Stay order لے کر بیٹھے ہیں اب عدالتوں سے گزارش ہی ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔”

معاون خصوصی شہباز گل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی عثمان احمد خان نےلکھا ہے کہ ” 55 روپے والی چینی 100 اور پھر  160 پر لے جاکر واپس 115 پر لے آئے اور احسان ایسے جتارہے ہیں جیسے اپنے باپ کی جیب سے قوم کو چینی دے رہے ہیں، اس عرصے میں جو منافع ان کے بہنوئیوں نے کمایا ہے اس کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔ حکمراں ہوگئے کمینے لوگ۔”

شہباز گل کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک اور ٹوئٹر صارف فیاض بلوچ نے لکھا ہے کہ ” کونسی مارکیٹ میں چینی 40 روپے نیچے آئی ۔ ذرا ہمیں بھی تو پتہ چلے۔ میڈیا کے خلاف بھونکنے کی بجائے اپنی زبان کو لگام دو اور کبھی مارکیٹ سے چینی خرید کر دیکھو۔ زہریلے انسان۔ 24 گھنٹے صرف بکواس کرنی آتی ہے تمہیں۔”

 

متعلقہ تحاریر