اینکر پرسن ماریہ میمن کا خاتون طالب علم کےلیے اسکالرشپ کا اعلان

اینکر پرسن کا کہنا ہے اپنی والدہ کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔

پاکستان کی معروف صحافی اور اینکر پرسن ماریہ میمن نے سالانہ بنیادوں پر ایک خاتون طالب علم کے لیے 100 فیصد اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

اینکر پرسن ماریہ میمن کی جانب سے آئی بی اے کراچی نے اسکالر شپ پروگرام کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا

عامر خان کی فلم “لال سنگھ چڈھا” کی ریلیز ایک مرتبہ پر ملتوی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آئی بی اے کراچی نے کہا ہے کہ ہمیں معروف صحافی محترمہ کی طرف سے IBA میں ڈاکٹر سلمیٰ میمن اسکالرشپ پروگرام کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

 

اپنے ٹوئٹر ہینڈلر سے پیغام میں آئی بی اے نے مزید کہا ہے کہ ” ماریہ میمن اپنی والدہ کی یاد کو زندہ رکھنے کےلیے ایک خاتون طالب علم کے لیے فنڈ فراہم کریں گی۔ ہم محترمہ میمن کے فراخدلانہ عمل کو سراہتے ہیں!”

آئی بی اے کراچی نے اینکر پرسن ماریہ میمن کا ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے جس میں ماریہ میمن کہہ رہی ہیں کہ "جب ماں باپ دنیا سے چلے جاتے ہیں تو ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی لگیسی (میراث) کو آگے بڑھائیں ۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے مجھے سب سے مناسب طریقہ یہ لگا کہ ان کے نام پر ایک اسکالرشپ قائم کی جائے۔ اس مہینے میں آئی بی اے کراچی کے ساتھ پارٹنر شپ میں ڈاکٹر سلمہ میمن اسکالرشپ پروگرام کی بنیاد رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک فیمیل اسٹوڈنٹ جو میرٹ پر آنے کے باوجود اخراجات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتی تھی اس کی 100 فیصد فیس ادا کی جائے گی۔ والدین کے نام پر کسی کی تعلیم کے لیے کفالت کرنا یقیناً ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے۔”

معروف صحافی عمیر علوی نے ماریہ میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ” بہترین اقدام!”

متعلقہ تحاریر