شبلی فراز کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے پر 10لاکھ روپے انعام کا چیلنج

کئی ہیکرز کو مشین کے ڈیٹاتک رسائی کی کوشش کرنے کی دعوت دی لیکن کوئی کامیاب نہ ہوسکا، وزیرسائنس و ٹیکنالوجی

 وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک (ای وی ایم) کرنے  والے کو  10لاکھ روپے انعام دینے کا چیلنج دے دیا۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ای وی ایم ہیک کرنے کا چیلنج  ایک ٹی وی شو کے دوران دیا۔ شبلی فراز نے مزید بتایا کہ انہوں نے   متعدد ہیکرز کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے  ڈیٹاتک رسائی کی  کوشش کرنے کی دعوت دی لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے

حزب اختلاف کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی کے کتنے امکانات؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س میں حکومت نے الیکشن ترمیمی بل2021 سمیت 33قوانین منظور کروائے ہیں  جن میں آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعےووٹ کا حق دینے سے  متعلق قوانین بھی شامل ہیں۔

 مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت متحدہ اپوزیشن نے قانون سازی کو فراڈ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments Box