اوورسیزپاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاور آف اٹارنی گھر بیٹھے بنوائیں

پاور آف اٹارنی کے لیے 25 ڈالر فیس مقرر کی ہے جو آن لائن وصول کی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ حکومت نے ایک اور سہولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دہلیز پر پہنچا دی۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی کی آن لائن تصدیق اور اجراء سے متعلق ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم کا اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سالانہ 30 ارب ڈالر بھجوانے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، پاور آف اٹارنی کا حصول بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بڑا مسئلہ تھا، 75 ہزار پاکستانیوں کو اس پاور آف اٹارنی کے عمل سے ہر سال گزرنا پڑتا ہے، ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولت پیدا ہو گی، 2019ء میں قبرص سے ایک پاکستانی شہری عرفان علی نے پاور آف اٹارنی کے حصول کے مشکل مرحلہ کی طرف نشاندہی کی تھی جس کے بعد اس پر کام شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو سینیٹ میں بھی کامیابی، میڈیا پرسن کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور

اے آر وائی بمقابلہ جیو ، معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

ترجمہ نادرا کے مطابق سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، اس جدت آمیز سروس کی بدولت لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔ پہلے انہیں پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا۔ نادرا نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے اس سلسلے میں آن لائن نظام متعارف کیا ہے، درخواست گزار آن لائن پاور آف اٹارنی کے اجراء کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی آن لائن تصدیق اجراء
TWITTER

چیرمین نادرا کے مطابق ہر سال 73 ہزار سے زائد سمندرپار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑتا تھا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیےابتدائی طور پریہ آن لائن سروس بیرون ملک پاکستان کے 10 مشنز میں شروع کی گئی ہے جبکہ تمام مشنز میں بھی جلد یہ سروس فراہم کر دی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں یہ سروس امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، شکاگو، ہاؤسٹن اور لاس اینجلس جبکہ برطانیہ میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈفورڈ میں پاکستان کے مشن میں فراہم کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار کو کاغذ پر اپنے اور دو گواہوں کے انگوٹھے کے نشانات لگا کر انہیں سکین کرنا ہوگا اور پھر اپ لوڈ کرنا ہو گا جن کی تصدیق نادرا کے ڈیٹابیس سے کی جائے گی۔

بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نادرا کی جانب سے وڈیو انٹرویو ماڈیول کا انتظام کیا گیا ہے۔ متعلقہ پاکستانی مشن کے قونصلرآفیسر اس درخواست دہندہ اور گواہان کا انٹرویو کریں گے۔اس سروس میں سکین شدہ دستاویزات اور تصویریں اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے لیے 25 ڈالر فیس مقرر کی ہے جو آن لائن وصول کی جائے گی۔

پاور آف اٹارنی آخر ہے کیا؟

پاور آف اٹارنی ایک ایسی قانون دستاویز ہے جس کے ذریعے ایک شخص کسی دوسرے شخص کو جائیداد کی خریدوفروخت یا کسی اور معاملے میں اپنی نمائندگی کا حق دیتا ہے۔ ایسا بالخصوص قانونی معاملات یا دستاویزات کی تصدیق وغیرہ کے لیے کیا جاتا ہے۔

مروجہ طریقہ کار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کسی وکیل سے پاور آف اٹارنی لکھواتے ہیں اور سفارت خانے میں جا کر مجاز افسر کے سامنے اس پر دستخط کرتے ہیں اور پاکستان میں اس کو قانونی حیثیت دینے کے لیے سفارت خانے سے تصدیق کرواتے ہیں۔

مختلف ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی بنانے کی مختلف فیس مقرر ہے۔

سعودی عرب میں پاور اٹارنی کی کم سے کم فیس 18 ریال جبکہ زیادہ سے 136 ریال ہے۔ یورپ میں پاور آف اٹارنی کی کم سے کم فیس 16 اور زیادہ سے 48 یورو ، امریکہ میں 8 سے 16 ڈالر، انڈیا میں 300 سے 600 انڈین روپے تک ہے۔

متعلقہ تحاریر