برطانیہ نے پاکستانیوں کیلیے نیا امیگریشن سسٹم متعارف کروا دیا

نیا سسٹم ان پاکستانی طلبہ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو کہ برطانیہ میں  تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہیں ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی حکومت نے نئے امیگریشن سسٹم کا اعلان کیا ہے جس سے بہترین اور قابل افراد وہاں تعلیم، ملازمت اور رہائش اختیار کرسکیں گے۔

نیا سسٹم ان پاکستانی طلبہ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا جو کہ برطانیہ میں  تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہیں ملازمت کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

‘کھیل کھیل میں’ برطانیہ کے سنیماز میں ریلیز کیلیے تیار

علی ظفر کا اعزاز، یواے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

برطانیہ کے سیکرٹری داخلہ میتھیو رائےکرافٹ دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور انہوں نے نئے امیگریشن سسٹم کا اعلان بدھ کے روز کیا۔

برطانیہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے افراد کے لیے ویزا پراسس کو مضبوط کرنے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشش کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار رائےکرافٹ نے کیا۔

گریجویٹ پاکستانی طلبہ نئے موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور برطانیہ میں ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

برطانوی سیکرٹری داخلہ نے پاکستانی وزارت داخلہ اور اس سے منسلک ایجنسیز کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں مشترکہ ترجیحات سمیت مستقبل میں دو طرفہ تعلقات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

لندن پولیس اور پاکستانی اداروں کے درمیان پچھلے برس تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں انصاف ممکن ہوسکا، رائےکرافٹ نے انہی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ قریب تر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ مشترکہ خطرات سے نمٹا جا سکے اور مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں ستمبر میں سابق برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈومینیک راب نے بھی اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر