پہلے ہی کہا تھا بل پاس کروانے کیلیے نمبر پورے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چار نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پانی کی کوئی بڑی اسکیم نہیں ہے، زیر زمین پانی نیچے جا رہا ہے اور کینسر کے مرض میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں سالانہ 6 فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے، پچھلے چالیس برسوں میں یہاں کوئی سرکاری اسپتال تعمیر نہیں کیا گیا تھا لیکن اب چار نئے اسپتال بنائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر اسد عمر نے سی پیک کے خلاف منفی پراپیگنڈا رد کردیا

سینئر صحافی شفیع جامی کی سوشل میڈیا ٹرین بھی پٹڑی سے اترگئی

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں جنرل الیکشنز کے بعد بھی رونق لگی ہوئی ہے، تین سال بعد دھاندلی کا راگ الاپا جا رہا ہے جبکہ اسلام آباد چیمبر کے الیکشن خاموشی سے گزر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں، قومی اسمبلی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل کے لیے ہمارے 223 ووٹ مکمل تھے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کرائے داری کا قانون بہت کوشش سے بنا، توقع ہے کہ چیمبر اس پر بہتر طریقے سے عمل کروائے گا۔

Facebook Comments Box