آڈیو کلپ ایڈٹ کی گئی یا نہیں؟ فارنزک کمپنی سربراہ گڑ بڑا گئے

اے آر وائی نیوز نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے متعلق فارنزک کرنے والی کمپنی کے سربراہ سے سوالات پوچھے تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک مبینہ آڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کو سزا دلوانے کا کہہ رہے ہیں۔

سما ٹی وی نے اپنے پروگرام تہلکہ میں انکشاف کیا کہ مبینہ آڈیو، ثاقب نثار کے مختلف مواقعوں پر دئیے گئے بیانات کو جوڑ کر بنائی گئی ہے یعنی کہ edited ہے۔

صحافی عدیل احسن نے ٹویٹ کی اور لکھا کہ سما ٹی وی لے آیا تہلکہ خیز ثبوت، آڈیو کا بیشتر حصہ سابق چیف جسٹس کی دو مختلف تقاریر کو کاٹ کر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کیا احمد نورانی کی یہ خبر سچ ثابت ہو پائے گی؟

ثاقب نثار نے کہا نواز شریف جیل سے باہر نہ آئیں، سابق جسٹس کا الزام

یہ تقریر ثاقب نثار نے 22 فروری 2018 کو وکلا کی ایک تقریب کے دوران کی تھی۔

اے آر وائی نیوز نے بھی اس متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ اے آر وائی نیوز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی فارنزک کرنے والی کمپنی کے سربراہ سے بات کی ہے۔

جب اے آر وائی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آڈیو edited ہے؟ فارنزک کمپنی سربراہ نے جواب دیا کہ editing کرنے والا اس وقت موجود نہیں۔

اے آر وائی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ اس آڈیو کلپ کو مختلف کلپس سے جوڑ کر بنایا ہو؟ اس کے جواب میں بھی کمپنی سربراہ نے کہا کہ editing کرنے والا یہاں موجود نہیں۔

دوسری جانب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو جعلی اور edited لگ رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر