ثاقب نثار بتائیں نوازشریف اورمجھے سزا دینے پرکس نے مجبورکیا؟مریم نواز

بتائیں کس نے کہا کہ عمران کو لانا ہے؟راناشمیم کے بعد ثاقب نثار کا حلف نامہ بھی آناچاہیے تھا،عدلیہ ثاقب نثار کے گناہوں کا بوجھ نہ اٹھائے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آڈیو ٹیپ ثاقب نثار کے خلاف چارج شیٹ ہے، ثاقب نثار بتائیں نوازشریف اور مجھے سزا دینے پر کس نے مجبور کیا؟ بتائیں کس نے کہا کہ عمران خان کو لانا ہے، ثاقب نثار کو ایک دن جواب دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں  سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی اور  سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ  ثاقب نثار بتائیں وہ کون تھا جس کو آپ چیف جسٹس ہونے کے باوجود انکار نہیں کرسکے۔ رانا شمیم کے بعد ثاقب نثار کا حلف نامہ بھی آںاچاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیے

فواد چوہدری نے مریم نواز کو فیک آڈیو لیکس کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری نے آڈیو کے بعد ویڈیو آنے کی پیشگوئی کردی

ن لیگ کی نائب صدر نے نام لیے بغیر سما ٹی وی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آڈیو ٹیپ جاری ہونے کے بعد ثاقب نثار نے اسے جھوٹا قرار دیا تھا لیکن ایک نجی ٹی وی کا شکریہ جس نے یہ دعویٰ کیا کہ آڈیو ٹیپ ثاقب نثار کی مختلف تقاریر کو جوڑ کر بنائی گئی ہے, اس کے بعد ثاقب نثارنے بھی مان لیا کہ ٹیپ میں آواز انہی کی ہے اورمختلف تقاریر کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

مریم نواز نے  کہا کہ نجی ٹی وی نے ثاقب نثار کے تکیہ کلام والے جملے تو سنادیے۔ یہ بتائیں کہ انہوں نےوہ تقریر کہاں کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ  نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پانامہ 450 افرادکا نام آیا، کسی کو کچھ نہیں کہا گیا،جس کا کوئی ذکر نہیں تھا اسے سزا دی گئی۔ پانامہ کا ڈھنڈورا پیٹا گیا اور  بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمنتخب وزیراعظم کو آفس سے باہر نکالا گیا۔ عمران خان کو کہا گیا کہ  نوازشریف کیخلاف درخواست ہمارے پاس لے کر آئیں۔حنیف عباسی کو الیکشن سے پہلے جیل میں ڈال دیا گیا۔ راناثنااللہ کیخلاف منشیات کیس ڈال دیا گیا او رکوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ  ثاقب نثار سازش کے مہرے بنے ہیں،اس سازش کے تحت عمران خان اقتدار میں آئے۔ثاقب نثارچپ کرکے بیٹھے ہیں اور حکومتی وزرا ان کا دفاع کررہے ہیں۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والوں کو  کسی نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی باتیں ثاقب نثار کیخلاف جاتی ہیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ حکومتی وزرا ثاقب نثار کو نہیں اپنے آپ کو بچا رہےہیں،انہیں پتہ ہے کہ ثاقب نثار ایکسپوز ہوگا تو ہم بھی ایکسپوز ہوں گے۔یہ ثاقب نثار کونہیں  اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے ثاقب نثار کو مشورہ دیا کہ آپ اپنا دفاع خود کریں ،حکومتی وزرا آپ کا کیس بگاڑ رہے ہیں۔انہوں نے ثاقب نثار کو آڈیو ٹیپ کیخلاف عدالت جانے کامشورہ بھی دیا۔

متعلقہ تحاریر