مریم نواز نے چینلز کے اشتہار روکنے کا اعتراف کرلیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ آڈیو میں میری ہی آواز ہے، صحافی تشویش میں مبتلا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چار چینلز کو سرکاری اشتہارات نہ دینے سے متعلق اپنی وائرل ہونے والی آڈیو کلپ صحیح ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ آواز میری ہی ہے اور آڈیو درست ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عظمیٰ بخاری نے آڈیو کے بعد ویڈیو آنے کی پیشگوئی کردی

ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر فقط سیاست جاری ، عدالتی کارروائی کوئی نہیں

ساتھ ہی انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کم از کم میں یہ نہیں کہہ رہی کہ وہ آڈیو جوڑ جوڑ کر بنائی گئی ہے یا میری آواز نہیں ہے، وہ میری ہی آواز ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ یہ آڈیو بہت پرانی ہے، اس وقت میں پارٹی کا میڈیا سیل چلا رہی تھی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں مریم نواز کسی سے بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ چار چینلز کو کوئی اشتہار نہیں جائے گا، انہوں نے چینلز کے نام بھی لیے ہیں۔

مریم نواز کے اس اعتراف کے بعد حکومتی و سیاسی شخصیات سمیت صحافیوں نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر