پرویز رشید کا سوشل میڈیا سیل چلانے کا بیان غلط ثابت

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کا سوشل میڈیا سیل وہ چلا رہی تھیں، سابق سینیٹر نے پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ سیل وہ چلا رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران تسلیم کیا کہ ٹی وی چینلز کو اشتہار نہ دینے کے حوالے سے لیک ہونے والی آڈیو میں اُن ہی کی آواز ہے۔

اس اعتراف کے بعد نہ صرف حکومتی بلکہ صحافتی شخصیات نے بھی مریم نواز کے ماضی کی اقدام کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے

عظمیٰ بخاری نے آڈیو کے بعد ویڈیو آنے کی پیشگوئی کردی

فواد چوہدری نے مریم نواز کو فیک آڈیو لیکس کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا

پی ٹی آئی کی مداح ایک ٹوئٹر صارف عنبرین نے سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور سلیم صافی کے مابین ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

سلیم صافی نے پرویز رشید سے پوچھا کہ کیا مریم نواز کی قیادت میں ایک سوشل میڈیا سیل کام کر رہا ہے؟

پرویز رشید نے جواب دیا کہ اُن کی قیادت میں نہیں ہے، قیادت میری ہے۔

سلیم صافی نے پھر ایک سوال داغا کہ کیا یہ سیل وزیراعظم ہاؤس یا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کام کر رہا ہے جس پر سینیٹر نے نفی میں جواب دیا۔

سابق وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یہ سوشل میڈیا سیل اُن کے دفتر یعنی وزارت اطلاعات میں کام کر رہا ہے۔

اس گفتگو سے واضح طور پر یہ سمجھ آتا ہے کہ پہلے تو وزیر اطلاعات نے بھی جھوٹ بولا کہ مریم نواز کوئی سوشل میڈیا سیل نہیں چلا رہیں، حالانکہ اب خود مریم صاحبہ نے قبول کیا ہے کہ وہ سیل چلا رہی تھیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا سیل پاکستان کی وفاقی وزارت اطلاعات کے دفتر سے چلایا جا رہا تھا یعنی عوام کے ٹیکس کی رقم سے ایک سیاسی جماعت اپنی تشہیر کر رہی تھی۔

Facebook Comments Box