سما ٹی وی کے مالک عبد العلیم خان پنجاب کی سینئر وزارت سے مستعفی
وزیراعظم کو قائل کیا ہے کہ نیوز چینل کی غیرجانبداری برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو،عبدالعلیم خان
سما ٹی وی کے مالک عبد العلیم خان پنجاب کی سینئروزارت سے مستعفی ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں اُنہیں قائل کیا ھے اپنے نیوز چینل سماء نیوز کے حوالے سے غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ھے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ھو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔ 1/2
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) November 26, 2021
عبد العلیم خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کو قائل کیا ہے کہ نیوز چینل سما نیوز کے حوالے سے غیرجانبداری برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے کہ میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہٰذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب اب میرا استعفی قبول فرما لیں۔
یہ بھی پڑھیے
کیا سما ٹی وی علیم خان نے خرید لیا؟
سماء ٹی وی کے لیے سبق ”پہلے تولو پھر بولو“
علیم خان نے مزید لکھا کہ میں وزیراعظم کا ممنون ہوں اُنہوں نے میری یہ گزارش تسلیم فرما لی ہے۔ میں اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہا ہوں۔
واضح رہے کہ رواں برس جون میں علیم خان کی جانب سے سما نیوز خریدنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد ستمبر میں پیمرا اتھارٹی کے 165ویں اجلاس میں سما ء ٹی وی کی انتظامیہ میں تبدیلی اور 100فیصد شیئرز کی منتقلی کی درخواست منظور کی گئی تھی۔