گوردوارہ کرتارپور صاحب میں ننگے سر ماڈلنگ پر سکھوں کی تنقید
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا، تصاویر تھرڈ پارٹی بلاگر نے فراہم کی تھیں،منت کلاتھنگ کی واقعے پر معذرت
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سکھوں کے مقدس مقام گوردوارہ کرتارپور صاحب میں فیشن برانڈ”منت کلاتھنگ“ کے فوٹو شوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔سکھوں کی جانب سے گوردوارے میں خواتین ماڈل کی جانب سے ننگے سرفوٹوشوٹ کرانے پرتنقید کی جارہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوردوارہ کرتاپور صاحب کے تقدس کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بابا گرو نانک کے یوم پیدائش پر سکھ یاتریوں کی آمد
نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے
انڈیا میں مقیم سکھ رویندر سنگھ روبن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ خواتین کے لباس کے لیے گوردوارہ کرتارپور صاحب کے احاطے میں لاہور کی ایک خاتون نے ماڈلنگ کرکے سکھوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں۔
Modelling bareheaded for ladies’ attire, in the premises of Gurdwara Sri Darbar Sahib at #KartarpurSahib in Pakistan, by a Lahorite woman, has several hurt the religious sentiments of Sikhs. Further the pictures were uploaded on social media.@ImranKhanPTI @MORAisbOfficial pic.twitter.com/i5RX01kWGo
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) November 29, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوردوارہ کرتارپور کے واقعے سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے،واقعے کی جامع تحقیقات کرکے نہ صرف ذمے داروں کیخلاف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
Pakistan Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar has taken strict notice of Incident of modeling in the premises of Gurdwara #KartarPurSahib.@UsmanAKBuzdar seek report from CS and order to take action against the staff who allowed modeling. @MashwaniAzhar @fawadchaudhry https://t.co/1vxNMByoXy pic.twitter.com/M7BukV5ni1
— Ravinder Singh Robin ਰਵਿੰਦਰ ਸਿੰਘ رویندرسنگھ روبن (@rsrobin1) November 29, 2021
پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہے،واقعے میں ملوث ذمے داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فیشن برانڈ کی انتظامیہ سے پہلے ہی تحقیقات مکمل کی جاچکی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات یکساں قابل احترام ہیں۔
Punjab Police are investigating all aspects related to this incident and strict legal action will be taken against responsible. Management of concerned brand & model are being investigated. Worship places of all religions are equally respectable.@MashwaniAzhar https://t.co/HLqwRKmOKY
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 29, 2021
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سردار رویندر سنگھ روبن کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معذرت کرنی چاہیے، کرتار پور صاحب مقدس مقام ہے کوئی فلم کا سیٹ نہیں۔
The Designer and the model must apologise to Sikh Community #KartarPurSahib is a religious symbol and not a Film set….. https://t.co/JTkOyveXvn
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2021
خیال رہے وفاقی وزیرفواد چوہدری خود اس حوالے سے تنقید کی زد میں رہے ہیں ۔رواں سال فروری میں اداکار شان اور گلوکار علی ظفر نے لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تھے جبکہ فواد چوہدری وہاں کھڑے تالیاں بجاتے رہے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فواد چوہدری کی جانب سے حالیہ واقعے پر مذمتی بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نےانہیں بھی ان کا ماضی یاد دلادیا۔
اس کے بارےمیں آپ کا کیا خیال ہے۔۔نرم لفظوں میں اس کو منافقت کہا جا سکتا ہے؟ pic.twitter.com/boD6ZEQ9yW
— abubakr QUDDUSI (@QuddusiAbubakr) November 29, 2021
فیشن برانڈ”منت کلاتھنگ“ نے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹا لی ہیں۔کمپنی مالک نے اپنے وڈیو پیغام اور انسٹاگرام پر وضاحتی جاری بیان میں کہا کہ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کمپنی نے وضاحت کی کہ جو تصاویر ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگائی گئی ہیں وہ کسی شوٹ کا حصہ نہیں۔ یہ تصاویر ہمیں ایک تھرڈ پارٹی (بلاگر) کی جانب سے مہیا کی گئیں تھیں جن میں وہ ہمارے ملبوسات پہنے ہوئے تھیں۔
Video message from owner of mannat clothing regarding #KartarpurSahib Shoot pic.twitter.com/9KX1asBkYd
— Karam Ellahi Gondal (@karamgondal) November 29, 2021
فیشن برانڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں یہ مواد پوسٹ نہیں کرنا چاہیے تھا اورہم معذرت چاہتے ہیں ہر اس شخص سے جس کی دل آزاری ہوئی ہے۔ تمام مذہبی مقامات ہمارے لیے مقدس ہیں۔
Video message from owner of mannat clothing regarding #KartarpurSahib Shoot pic.twitter.com/9KX1asBkYd
— Karam Ellahi Gondal (@karamgondal) November 29, 2021