رانا شمیم کے فرزند شراب نوشی کے شوقین نکلے

اگر اسلام میں شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی شراب پینے والا نہ ہوتا،ایڈووکیٹ احمد حسن رانا

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے فرزند ایڈووکیٹ احمد حسن راناشراب نوشی کے شوقین نکلے۔

نجی چینل  نیوزون کے پروگرام جی فار غریدہ میں میزبان غریدہ فاروقی نے رانا شمیم کے فرزند ایڈووکیٹ احمد حسن راناسے سوال کیا کہ کاشف عباسی کے پروگرام کے دوران آپ جس گلاس سے سپ لے رہے تھے اس  گلاس میں  پانی تھا یا کیا چیز تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق جسٹس رانا شمیم کے صاحبزادے کے غیرسنجیدہ انٹرویوز

احمد احسن رانا کی مقدمے سے زیادہ فیصل واوڈا سے ریس لگانے میں دلچسپی

اس سوال پر احمد حسن رانا  نے اپنے پاس رکھا گلاس اٹھا کر ایک گھونٹ بھرا اور پروگرام کی میزبان سے کہا کہ آپ اپنے کیمرا سے پوچھیں کہ اگر وہ مسلمان ہے تو آکر یہ پی لیں اور ان میں ایمان ہے تو بتادیں کہ یہ کیا چیز ہے سیب کا جوس ہے یا وہسکی ہے۔

غریدہ فاروقی نے اگلا سوال کیا کہ تو پھر آپ ایپل جوس پی رہے ہوتے ہیں۔ رانا شمیم کے فرزند نے پھر کہا کہ جی  بالکل مجھے شوق  ہے اوربہت شوق ہے اور میں یہ بھی بتادوں کہ اگر اسلام میں شراب حرام نہ ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی شراب پینے والا نہ ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے دنیا میں شراب حرام ہے تو اوپر جاکر جنت میں پیئوں گا۔

غرید فاروقی نے پھر سوال کیا  کہ آپ کو شوق ہے شراب نوشی کا، آپ شوق رکھے ہیں؟احمد حسن رانا نے جواب میں کہا بالکل،جس چیز سے اللہ نے انسان کو منع کیا ہے اس میں خود بخود انسان کے لیے کشش پیدا ہوتی ہے۔ مجھے بالکل  بڑی کشش محسوس ہوتی ہے اور شمپین (شراب کی ایک قسم) کا رنگ بڑا اچھا لگتا ہے۔اس کے بعد غریدہ فاروقی نے کہا کہ ہم اپنے موضوع سے ہٹ  جائیں گے ورنہ آپ کی گفتگو دلچسپ  ہے۔

اس دوران احمد حسن رانا نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میں وضاحت  کردوں ورنہ میرے خلاف ٹکر چل  نہ جائیں۔ بھئی شراب حرام ہے۔ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کہا کہ شراب حرام ہے توصحابہ کرام نے شراب کے بیرل کھول دیے تھے اور اس وقت طے ہوگیا تھا کہ شراب حرام ہے۔ تو بھائیوں بالکل نشے میں کشش ہوتی ہے لیکن  نشہ حرام ہے بالکل نہ کرئیے گا۔

متعلقہ تحاریر