سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ بغاوت پر اترآیا؟

سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل نے  3 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی  پر وزیراعظم کے خلاف طنزیہ نغمہ” آپ نے گھبرانہ نہیں “ شیئر کردیا

کیاسربیا میں پاکستانی  سفارتخانہ  بغاوت پر اترآیا؟

پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے آسمان کو چھوتی مہنگائی اور 3 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی  پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے طنزیہ نغمہ” آپ نے گھبرانہ نہیں “ شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی، تجارتی خسارہ اور ڈالر کی اونچی اڑان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی

منی بجٹ تیار ہے حکومت کے گرین سگنل پر پیش کردیں گے، چیئرمین ایف بی آر

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری بیان میں  وزیراعظم   کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ عمران خان صاحب ایسے میں جب مہنگائی  نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آپ کیا توقع کرتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین کب تک خاموشی سے آپ کے ساتھ  کام کرتے رہیں گے۔ایسے میں جب کہ ہمیں 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی اور ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی پر اسکولوں سے نکالا جارہا ہے۔کیا یہ ہے نیا پاکستان؟

ٹوئٹ کرنے والے نے وزیراعظم سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

دفترخارجہ کے ذرائع  کے مطابق بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سفارتخانے کا ٹوئٹر ہینڈل ہیک کرکے یہ بیان ٹوئٹ کیا ہے۔ دفترخارجہ کے اس دعوے میں کچھ سچائی بھی نظر آتی ہے کیونکہ بھارتی ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر پر ٹرولنگ شروع کردی۔

متعلقہ تحاریر