میجر اکرم شہید (نشان حیدر) کا 50واں یوم شہادت ، آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

1971 کے پاک بھارت معرکہ کے ہیرو اور نشان حیدر کا اعزاز پانے والے میجر اکرم شہید کو پاک فوج کی جانب سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے بیان میں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہم میجر اکرم شہید نشان حیدر نے وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر دفاع نے سری لنکن مینجر کے قتل کو نوجوانوں کا پاگل پن کہہ دیا

سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات نے غیرملکی شہری کے قتل کی مذمت کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجراکرم نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری کی نئی داستان رقم کی اور دلیری کیساتھ ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، میجراکرم شہید کےعزم اور جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938ء کو ڈنگہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے تھے، ابتداء میں وہ نان کمیشنڈ عہدے کے لئے منتخب ہوئے مگر پھر ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت حاصل کرنے اور خصوصی امتحانات پاس کرنے کے بعد 1963ء میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ پاکستان آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ سے وابستہ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سن 1965ء میں انہیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال سیکٹر میں خدمات انجام دیں جبکہ 1970ء میں میجر کے عہدے پر تقرر کیا گیا۔

سن 1971ء کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کئے۔

میجر محمد اکرم نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی اور جرات و بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر شہید کو اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ تحاریر