پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو پائلٹ شہید
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا طیارہ سیاچن میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیے
سری لنکانے 35ہزار سے زائد آنکھیں عطیہ کیں لیکن پاکستان اندھا ہی رہا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں دو پائلٹ شہید ہوئے ہیں جن میں میجر عرفان برچھا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی جگہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا جب حادثہ پیش آیا۔