وزیر اعظم عمران خان نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پہنچ گئے

وزیراعظم نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، گراؤنڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ سے گزرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے گراؤنڈ کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں اور لڑکوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے متعلق رائے جانی۔

یہ بھی پڑھیے

صدر عارف علوی نے خبروں میں صنفی امتیاز کی نشاندہی کردی

صدر عارف علوی کے موبائل سے ہونے والے ٹوئٹس پر بے مقصد تنقید

انہوں نے نو عمر کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر بھی بنوائی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل اور ملٹری اے ڈی سی سمیت سیکیورٹی اور ذاتی اسٹاف بھی موجود تھا۔

یہ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی ہی کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ پورے زور و شور کے ساتھ بحال ہو چکی ہے، قومی کرکٹ ٹیم بھی میدانوں میں بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر