آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف نے بھارتی جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا

جنرل ہیڈ کوارٹر  راولپنڈی میں  آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 2روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔ عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، خطے کی صورتحال سمیت  قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری وزیراعظم اور آرمی چیف کا معاملہ ہے، فواد چوہدری

آرمی چیف کی شہزاد رائے کی تعلیم  کے لیے کاوشوں کی تعریف

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا تھا کہ کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحدوں پر سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں اہلیہ اور 11 ساتھیوں سمیت ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جنرل بپن راوت ایئر بیس سے اپنی اہلیہ اور 12 ساتھیوں سمیت ملٹری کالج کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 میں 13 افراد ہلاک ہوگئے

متعلقہ تحاریر