خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات، 17 اضلاع کے 14754 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری
خواتین کی 2382 نشستوں کے لئے 3905 ، کسان کی 2382 سیٹوں پر 7513 ، یوتھ کی 2382 نسشتوں کے لئے 6081 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 17 اضلاع کے 14 ہزار 754 نشستوں کے لئے 37 ہزار 752 امیدوار میدان میں ہیں۔ تاہم ڈی آئی خان کے لیے میئرشپ کے لیے ہونے والے انتخابات کو اے این پی کے رہنما کے قتل کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 17 اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 35 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
میں نے رائیٹنگ کو نہیں رائیٹنگ نے مجھے چنا ہے، ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم
پشاور کے بی آر ٹی اسٹیشن پر ماسک بیچنے والے بچے کا فوجی پائلٹ بننے کا عزم
5 تحصیل مئیر سمیت چئیرمین کی 66 نشستوں پر 689 امیدوار سامنے آئے ہیں ،جنرل کونسلرز کی 7146 نشستوں پر 19 ہزار282امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
خواتین کی 2382 نشستوں کے لئے 3905 ، کسان کی 2382 سیٹوں پر 7513 ، یوتھ کی 2382 نسشتوں کے لئے 6081 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔
اقلیتی نشست پر 282 امیدواروں میں انتخابات ہونگے۔ 17 اضلاع میں 9 ہزار 279 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔ جن میں 3440 مرد ،2979 خواتین جبکہ 2870 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔
ہفتے کے صبح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ے این پی کے رہنما عمر خطاب شیرانی جان بحق ہو گئے تھے جس کے باعث الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا نے ڈیرہ اسماعیل خان کی میئر کی نشست پر ہونے والے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔