دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل باجوڑ میں مارا گیا، آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران دہشت گرد کمانڈر غفور عرف جلیل کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
نمل یونیورسٹی کے غیر ملکی طالبعلم کی شیخ رشید سے مدد کی اپیل
حکومت پاکستان نے ٹیکسٹائل اور اپیرل سیکٹر کیلئے چارسالہ پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد غفور عرف جلیل مولوی فقیر محمد کا قریبی ساتھی تھا اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔