درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے جب حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے ، جس کے نتیجے میں ان کے گاڑی کے ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فرار کی گاڑی پر درہ آدم خیل کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی  گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں شبلی فراز کے ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں۔ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں تاہم حملے شبلی فراز معجزاتی طور پر محفوظ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے افغان مسئلے کے حل کے لیے چھ نکاتی تجاویز پیش کردیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق درہ آدم خیل جہاں حملہ ہوا ہے یہ علاقہ تحریک انصاف کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے ان کی  گاڑی کو تحویل میں لیا گیا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے جب حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شبلی فراز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر