مشیر خزانہ شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب

شوکت ترین کو 87ووٹ ملے،4ووٹ مسترد ہوئے جبکہ 5ارکان اپنی مصروفیت کے باعث نہیں آئے،تیمور جھگڑا

مشیر خزانہ شوکت ترین تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ شوکت ترین نے کامیابی  کے بعد  40لاکھ گھرانوں کو قرضے دینے کی خوشخبری سنادی۔

وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق  شوکت ترین کو 87ووٹ ملے،4ووٹ مسترد ہوئے جبکہ 5ارکان اپنی مصروفیات کے باعث اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیے

کے پی حکومت نے بلدیاتی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،مہنگائی وجہ قرار

پشاور میں جے یو آئی کا کامیاب امیدوار اپنی ہی گولی  کا شکار ہوگیا

سینیٹر منتخب ہونے کے بعد خیبرپختونخوااسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سینیٹر بن کر دلجوئی سے عوام کے لیے کام کروں گا، خیبر پختونخوا کا بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گا،پہلے بھی خیبرپختونخوا کی بہتری کیلیے کام کیا ہے اب بھی کریں گے۔شوکت ترین نے بطور سینیٹر ہر مہینے خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔

مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ مہنگائی صرف پاکستا ن نہیں ہورہی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،خوردنی تیل کی قیمتیں دگنی ہوگئی ہیں ،کوئلہ بھی مہنگا ہوگیا ہے،مقامی قیمتیں سنبھالی ہوئی ہیں جو سبسڈی دے سکتے ہیں دے رہے ہیں ،معیشت میں 5 سے 6فیصد  بہتری آرہی ہے،معیشت میں  بہتری سے  مہنگائی کم ہوجائے گی۔40لاکھ گھرانوں کو بغیر سود کے زرعی قرضے اور مکانات کے لیے قرضے دیں گے۔

شوکت ترین نے مزید کہاکہ  سب سے بڑی ترجیح عوام کو فراہمی ہے لیکن ابھی  گیس ہے  ہی نہیں ، ہر سال گیس کے ذخائر 9سے 10 فیصد کم ہوئے ہیں۔کچھ علاقوں میں نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جن سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ  تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ کے سامنے اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کےظاہر شاہ مدمقابل تھے۔

متعلقہ تحاریر