شہباز گل کی لاہور کے مہنگے ترین کیفے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر تنقید

  معاون خصوصی کو ریسٹورنٹ پر تنقید مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل کوحکومت میں رہ کر کارروائی کے بجائے تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور کے مہنگے ترین کیفے کی خستہ حالی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔  معاون خصوصی کو ریسٹورنٹ پر تنقید مہنگی پڑگئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل کوحکومت میں رہ کر کارروائی کے بجائے تنقید کرنے پر کھری کھری سنادی۔

یہ بھی پڑھیے

ملک میں فارمولا حکومتیں بنانے والے اب حل تلاش کر رہے ہیں، زرداری

خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کی لنکا اپنوں نے ڈھا دی

ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں  لاہور کے ایک مہنگے ترین کیفے  کے گندے صوفہ سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیفے میں  بھارتی معاوضے کے عوض فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور صفائی کو قابل افسوس قرار دیا۔

شہبازگل کو ریسٹورنٹ کے خلاف پوسٹ لگانے پر لینے کے دینے پڑگئے۔ناقدین نے انہیں یاد دلایا کہ حکومت میں ہوتے ہوئے ان کا کام تنقید اور نشاندہی کرنا نہیں بلکہ کیفے کیخلاف کارروائی کرنا ہے۔ ایک صارف نے ٹوئٹ پر اپنے تبصرے میں لکھا کہ کیفے کا نام کیوں نہیں بتایا،کیفے پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ مالک کے خلاف سخت کارروائی کرنا آپ کا فرض ہے۔

ایک اور صارف نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کا محکمہ صحت کہاں ہے؟ لاہور کی حالت اب  قابل افسوس ہے۔ کچرے سے بھری اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں۔ عظیم بزدار  اپنی پوری کوشش  کرچکے، آپ لوگوں نے اپنا نظریاتی کارکن اور ووٹر کھودیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ خیبر پختونخواہکے بلدیاتی انتخابات پر بات کریں ، آپ کو صوفے کی پڑی ہوئی ہے ۔

ایک صارف نے تجویز دی کہ یہ تصویر ٹوئٹ کرنے سے بہتر  یہ ہے کہ اگر ہمارے پاس ایک محکمہ ہو جو ریسٹورنٹس کا معائنہ کرکے وہاں معیار اور صفائی کی جانچ پڑتال کرے اور جو ریسٹورنٹس معیار پر پورا نہ اتریں تو آپ ان پر جرمانہ عائد کریں یا ریسٹورنٹ بند کردیں، اس سے مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اور بہت سی اسامیاں بھی پیدا ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر