مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا،ایک صارف نے لیگی رہنما کو ذہنی طور پر بالغ ہونے کا مشورہ  بھی دے ڈالا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ایک صارف نے مریم نواز کو ذہنی طور پر بالغ ہونے کا مشورہ  بھی دے ڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

بلدیاتی الیکشن سے قبل ن،جنون اور جیالوں نے لاہور پر نظریں گاڑ ھ لیں

ن لیگ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو لے کر جنگ تیز

مریم نواز نے گزشتہ روز اپنے والد میاں نواز شریف کی تصویر شیئر کی  جس کے کیپشن میں انہوں نے نام لیے بغیر وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ  میں نے سنا ہے کہ تم اچھے کھلاڑی  ہو، مل کر خوشی ہوئی، میں کوچ ہوں ۔

مریم نواز کے اس ٹوئٹ پر ن لیگ کے حامیوں نے تو خوب تعریف کے ڈونگرے برسائے مگر  تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے حامیوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فتح نامی ٹوئٹر ہینڈل نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ میڈیم کو آپ کو کچھ میچور ہونے کی ضرورت ہے۔

مریم شیخ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے   کھاؤجی کا ہیش ٹیس استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ جی مفت کوچنگ دستیاب ہے کہ ججوں کو کیسے خریدنا ہے؟ ٹی ٹیز کیسے کرنی ہیں؟آف شورکمپنیوں میں جائیدادیں کیسے خریدنی ہیں؟ کیسے کھانا اور کھلانا ہے؟کیسے ریکارڈ جلانا ہے؟لینڈ مافیاز کوکیسے تحفظ دینا ہے۔

پی ٹی آئی واریئر نامی ٹوئٹر ہینڈل نے عمران خان کی تصویر  کے ساتھ  مریم نواز کوسب سے دلچسپ جواب دیا کہ میں نے سنا ہے تم کوچ ہو،مل کر خوشی ہوئی ، میں باس ہوں۔شہاب الدین نامی صارف نے بھی کچھ اسی  طرح کا جواب دیاکہ میں نے سنا ہے کہ تم کوچ ہو،مل کر خوشی ہوئی ، میں  تقرری کرنے والا ادارہ ہوں۔

خرم گلزار نامی ٹوئٹر ہینڈ ل نے سب سےزیادہ چبھتا ہوا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کوچ، جو مشکل وقت آنے پر”دے دلا“ کر بیرون ملک کُوچ کر جاتا ہے اور تبھی واپس آتا ہے جب”ایمپائر“ کے ساتھ ساتھ”کمنٹریٹر“ بھی خرید لے۔

جنرل آدمی نامی ٹوئٹر صارف نے تو انتہا ہی کردی اور مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب  میں بھارتی فلم آوارہ کا راج کپور پر فلمائے گئے مشہور زمانہ گیت آوارہ  کی پیروڈی  اپ لوڈ کردی۔ملکی سیاسی نظام  سے بددل ایک  صارف نے لکھا کہ کھلاڑی اور کوچ دونوں ہی مقتدرہ کے منتخب کردی ہیں۔

متعلقہ تحاریر