خیبرپختونخوا حکومت نے تاریخی منرو ٹریک بحال کردیا

خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور مستحسن اقدام ،وادی  سران اور کاغان میں تاریخی منرو ٹریک کو بحال کردیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ  کے ذریعے تاریخی منرو ٹریک کی بحالی کی خوشخبری سناتے ہوئے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان ریلویز نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم ٹرین چلادی

غیرملکی سیاحوں نے کے پی کے کو سیاحت کے لیے محفوظ قرار دے دیا

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے ہمارے وژن کی روشنی میں پختونخوا  میں بلین ٹری سونامی کے تحت شب بسری کے لیے عارضی خیموں کی تنصیب کے 2مقامات سمیت50کلو میٹر رقبے پرمحیط قدیم قدرتی جنگل میں منرو نامی تاریخی ہائیکنگ ٹریل بحال کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کے ساتھ منرو ہائیکنگ ٹریل کی وڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ٹریک کے خوبصورت مناظر دکھا ئے گئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر