امریکا پاکستان کو کرونا ویکسین کی فراہمی میں چین پر بازی لے گیا

 پاکستان کو انسداد کرونا ویکسین کی فراہمی میں امریکا چین پر بازی لے گیا۔ رواں ہفتے امریکا  نے  فائزر ویکسین کی مزید 49لاکھ  خوراکیں پاکستان پہنچادیں۔

امریکی سفارتخانے کے ٹوئٹر ہینڈل سے کیے گئے ٹوئٹ کے مطابق رواں ہفتے امریکا  نے کویکس پروگرام کے تحت فائزر ویکسین کی 49لاکھ اضافی خوراکیں پاکستان  کو عطیہ کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹی کو ویکسین نہیں لگواؤں گا، برازیلی صدر نے صاف انکار کردیا

کورونا ویکسین لگانے کیلیے میری لاش پر سے گزرنا ہوگا، سارہ پالن

امریکی سفارتخانے کے مطابق بائیڈن انتظامیہ اب تک مجموعی طور پر پاکستان انسداد کرونا ویکسین کی 4کروڑ 26 لاکھ خوراکیں فراہم کرچکا ہے۔اس طرح پاکستان کو ویکسین کی فراہمی میں امریکا پڑوسی ملک چین پر سبقت لے گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک 16کروڑ 21 لاکھ15ہزار 885 افراد کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے جن میں 7کروڑ38لاکھ62ہزار 234 افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکے ہیں جبکہ 9کروڑ94 لاکھ 54ہزار273افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے۔

متعلقہ تحاریر