شہباز گل کی تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اخباری مالکان پرتنقید

وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اخباری مالکان پر برس پڑے۔شہباز گل نے اشتہارات سے بھرے اخباری صفحات کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
شہبازگل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ملک کے تین بڑے انگریزی اخباروں کے بیک پیج ہیں۔ پورے کے پورے بیک پیج سرکاری اشتہارات سے بھرے پڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل کی لاہور کے مہنگے ترین کیفے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر تنقید
فواد چوہدری اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے
شہبازگل نے مزید لکھا کہ نجی اشتہارات اور اندر کے صفحات اس کے علاوہ ہیں۔لیکن عام صحافی کی تنخواہ آج بھی نہیں دی جاتی یا کٹوتی لگائی جاتی ہے۔ اشتہارات کی کمائی کے تناسب میں صحافی کی تنخواہ بڑھائی جائے۔
یہ ملک کے تین بڑے انگریزی اخباروں کے بیک پیج ہیں۔ پورے کے پورے بیک پیج سرکاری اشتہارات سے بھرے پڑے ہیں۔ نجی اشتہارات اور اندر کے صفحات اس کے علاوہ ہیں۔لیکن عام صحافی کی تنخواہ آج بھی نہیں دی جاتی یا کٹوتی لگائی جاتی ہے۔ اشتہارات کی کمائی کے تناسب میں صحافی کی تنخواہ بڑھائی جائے pic.twitter.com/hz2rnJiEoC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 7, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں شہبازگل نے اردو اخبارات کے اشتہارات سے بھرے صفحات بھی شیئر کیے۔
اور یہ ہیں اردو اخبار کے فرنٹ اور بیک پیج https://t.co/y231W3dx9a pic.twitter.com/tSiAUgFYAC
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 7, 2022