چینی سفارتخانے کی زیراہتمام گوادر میں فلڈ ریلیف پیکج کی تقسیم

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، گوادر میں 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مری سمیت پاکستان کے مختلف شہر اس وقت شدید بارشوں اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں ، بدقسمتی سے گوادر میں بارشوں اور سیلاب سے 2478 خاندان متاثر ہوئے ہیں، جن میں چینی سفارتخانے کی جانب روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔

جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں گوادر میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے، مقامی لوگوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ املاک کو شدید نقصان پہنچاہے۔ بلوچستان حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے گوادر کو ’آفت سے ضلع‘ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مری کا سانحہ ، حکومت اور اپوزیشن کی بے حسی اپنے عروج پر

ای سی پی نے اسحاق ڈار کا بطور سینیٹر نوٹی فکیشن بحال کردیا

چینی سفارتخانے نے گوادر میں چینی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر مقامی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی تقسیم اور ان کی زندگیوں کو معمول پر لانے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔

چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے ایک معاون ٹیم کا اہتمام کیا جو مقامی ملازمین پر مشتمل ہے۔ موسلا دھار بارش کے درمیان، امدادی ٹیموں نے مختلف اضلاع کے دور دراز علاقوں تک پہنچ کر اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اشیاء کی تقسیم کی ۔

چین کی جانب سے اس طرح کی کوششیں اور پاکستان کی جانب سے اسی طرح کا ردعمل، چین پاکستان تعلقات کی مضبوط جڑوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس سلسلے میں امداد کا یہ پہلا دور ہے، تاہم انسانی امداد کے حوالے سے، چین کی حکومت نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو، طبی اور تعلیمی مدد اور سماجی و اقتصادی ترقی میں کئی اقدامات کیے ہیں۔

پیکج موصول ہونے پر متاثرین نے چینی بھائیوں اور سفارتخانے کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ چینی بھائیوں نے ہماری مدد اس مشکل وقت میں ہماری مدد کرکے پاکستان کے اپنی دائمی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ متاثرین نے اس موقع پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، گوادر سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق، گوادر میں 57.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر ضلع میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ ضلع میں مزید بارش کی توقع ہے۔

Facebook Comments Box