وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کردیا ہے۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر کا یہ دعویٰ دیا تھا کہ وہ نواز شریف کو لندن سے واپس لے آئیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے لکھا ہے کہ "میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔”
یہ بھی پڑھیے
جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کے طور پر حلف اٹھا لیا
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔”
I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دیا مگر مشیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے شہزاد اکبر کے استعفیٰ اور نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ مستقبل قریب میں طے پاجانے والے معاہدے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ”معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی۔ برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) کا معاہدہ کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ ہے۔”
معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہونگی
برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔
کابینہ کمیٹی کا پاک برطانیہ مجرمان حوالگی (Extradition) کا معاہدہ کو بھی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 24, 2022
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ایم این اے پرویز رشید نے شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "”ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے پھیلائے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔”
شہزاد اکبر کا استعفی: ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے پھیلاۓ جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں ۔
— Pervaiz Rasheed (@SenPervaizRd) January 24, 2022