جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی راہ میں حائل اہم رکاوٹ دور

پی پی پی اے نے منصوبے کی پیشکش اور ڈھانچے کی منظوری دیدی،منصوبہ43 کلومیٹر طویل ٹریک اور 30 اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔ یومیہ4 لاکھ شہری سفرکرسکیں گے

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی نے جدید کراچی سرکلر ریلوے کیلیے منصوبے کی پیشکش اورلین دین کے ڈھانچے کی منظوری دیدی۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا اجلاس وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

کیا وزیراعظم کراچی سرکلر ریلوے چلا پائیں گے؟

وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید بتایا کہ جدید کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ 43 کلومیٹر طویل ٹریک اور 30 اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔منصوبے کے ذریعے یومیہ4 لاکھ شہری سفر کرسکیں گے۔

اسد عمر نے مزید لکھا کہ یہ جدید منصوبہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بدل کر رکھ دےگا۔

متعلقہ تحاریر