پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، اسدعمر

جو کچھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا، لوگ سود سمیت لوٹائیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں وہ حکومت مسلط ہے جو کچھ بھی نہیں کرتی، کراچی میں زیادہ تر منصوبے تو وفاق کے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس جلد مقامی اور صوبائی حکومت دونوں نہیں بچیں گے۔

کراچی کی صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ   سے ہونے والے نقصان اور اس کی بحالی  کےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی کیلئے 100 ارب  روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو نقصان کراچی کا کیا ہے، وہ کراچی والوں کو منافع سمیت لوٹائیں گے۔ کچھ دنوں میں کراچی میں دنیا کی بہترین انٹرسٹی ٹرین چلتی نظر آئے گی، کے فور منصوبے سے کراچی کو پہلے مرحلےمیں چھبیس کروڑ گیلن یومیہ پانی ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزیر اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسد عمر کا ملک بھر میں 15 کروڑ سے زائد ویکسی نیشن کا دعویٰ

اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہےہیں، عمران خان خدمت پر یقین رکھتے ہیں،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نہ سندھ میں حکومت بچے گی نہ کراچی میں، جو کچھ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا، لوگ سود سمیت لوٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بوند بوند پانی کے لیے ترس رہا ہے، کراچی کے لوگ ٹینکر سے پانی لینے پر مجبور ہیں،ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 26 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کیا جارہا ہے، یہ منصوبہ 120 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر سیاست کی گئی، مردم شماری کا مسئلہ آج تک کسی نے حل نہیں کیا صرف سیاست ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت میں جدید طرز پر ڈیجیٹل مردم شماری کرائی جارہی ہے، مئی میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ کرایا جائے گا، پھر مردم شماری پھر آڈٹ کرایا جائے گا، سال 2022ء میں مردم شماری کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر