ڈاکٹر نے نواز شریف کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار مریض قرار دے دیا

تین صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ہے۔ جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق نواز شریف شدید ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق جمع کرائی گئی رپورٹ انٹروینشنل کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شال نےتیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گورنر سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں بےضابطگیوں کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے بغیر پاکستان کا سفر کیا تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، کیونکہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر نے نواز شریف کو لندن میں رہ کر علاج کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ میں نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ اپنی صحت کے پیش نظر علاج گاہ کے قریب رہیں۔

Lahore High Court submits medical report of Nawaz Sharif

Lahore High Court submits medical report of Nawaz Sharif

Lahore High Court submits medical report of Nawaz Sharif

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے نواز شریف کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش ایئرپورٹ جانے ،  کھلی فضا اور مقامات پر جانے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

ڈاکٹر فیاض شال کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ہلکی پھلکی چہل قدمی کی بھی ہدایت کی ہے۔

تین صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔”

 

متعلقہ تحاریر