شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کے خط کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے شہباز شریف کو میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے خط بھیجا تھا، آج انہوں نے جوابی خط بھیج دیا۔

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نواز شریف کی واپسی سے متعلق استفسار پر تحریری خط جمع کروا دیا۔

شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت میں جمع کروائے گئے ایفی ڈیوٹ میں ضمانت لی تھی کہ جیسے ہی علاج مکمل ہوگا نواز شریف واپس آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اٹارنی جنرل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض اٹھا دیئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

شہباز شریف نے خط میں کہا ہے کہ مجھے جاری کردہ خط سیاسی ایما پر اور ماورائے قانون مشوروں پر بھیجا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ خط میڈیا ٹرائل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تا کہ وفاقی کابینہ کے مرتے ہوئے سیاسی بیانیے میں نئی جان ڈالی جا سکے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا موقف تھا کہ تمام میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کروائی جا چکی ہیں اور میں نے کسی بھی طرح سے اپنے حلف نامے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

شہباز شریف نے اپنے خط میں اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری کردہ خط کی قانونی حیثیت کو ہی چیلنج کر دیا۔

متعلقہ تحاریر