وزیرِ اعظم عمران خان چار روزہ دورہ چین کیلئے روانہ

چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے، وفد میں وفاقی وزرا شامل۔

وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورہ چین کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، ان کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزرا بھی شامل ہیں، دورے میں عمران خان چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی سی پیک خالد منصور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں نیا شہر بن رہا ہے، وزیراعظم کا راوی اربن پراجیکٹ کا دورہ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

وزیرِاعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

اس کے علاوہ عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے چینی سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور غیر ملکی سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

متعلقہ تحاریر