اسلام آباد پولیس نے عوامی خدمات کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کروا دی

ترجمان کا کہنا ہے ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی شکایات اور پولیس سے متعلق خدمات تک رسائی کو آسان بناتے ہوئے واٹس ایپ خدمات کا آغاز کیا ہے، شہری واٹس ایپ سے 03342874287 پر بلا معاوضہ پیغام ( میسیج) بھیج سکیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان محمد احسن یونس کا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد پولیس نے واٹس ایپ کے ذریعے خدمات کی فراہمی کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گانے کی شوٹنگ تعلیم سے زیادہ ضروری، پشاور یونیورسٹی بند کردی گئی

رتوڈیرو میں گدھا گاڑیوں کی ریس ، لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جانے لگا

واٹس ایپ پر شہری انگریزی اور اردو میں خدمات اور شکایت سیل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں،تمام پیغامات بغیر کسی معاوضے کے بھیجے جاسکیں گے اور شہری تمام سروسز حاصل کرسکیں گے۔

تاہم اس موقع پر انہوں نے عوام کو آگاہ کیا کہ اس سروس سے انفرادی میسیج، ویڈیو، تصاویر وغیرہ کا جواب نہیں دیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر پیغام بھیجتے ہی تمام خدمات مینیو آپشن کی صورت میں ظاہر ہو جائیں گی، جن میں سے مطلوبہ خدمات کا انتخاب کیا جاسکے گا۔

ترجمان کہنا تھا کہ شہری آن لائن شکایات، کرائم رپورٹنگ کیلئے آپشن 4 کا انتخاب کریں گے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر واٹس ایپ سروس سے متعلق مزید تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جدید اور عوام دوست خدمات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ نظام شہریوں کو انتہائی آسانی سے پولیس خدمات تک رسائی کے قابل بناتا ہے۔

متعلقہ تحاریر