سی ایس ایس کے نتائج جاری، ملک بھر سے صرف 349 امیدوار کامیاب

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے، 349 امیدواروں نے انٹرویو کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ایف پی ایس سی نے سول سپیریئر سروسز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں صرف 365 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس امتحان میں 17 ہزار 240 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 349 امیدواروں نے انٹرویو کیلیے کوالیفائی کیا جبکہ 365 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

ملائکہ اروڑا اور نورا فاتحی میں نیا مقابلہ

مس ورلڈ 2021ء کا فائنل مقابلہ منسوخ

انٹرویو کیلیے کوالیفائی کرنے والوں میں 218 مرد اور 131 خواتین شامل ہیں، کمیشن نے 207 امیدواران کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔

نتائج کے مطابق امتحان میں کامیابی کی شرح صرف 2.02 فیصد رہی، کامیاب ہونے والے امیدواران کیلیے نشستوں کا پلان بھی طے کر دیا گیا ہے۔

اوپن میرٹ پر صرف 16 نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ باقی نشستوں کو صوبائی کوٹے کی بنیاد پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کیلیے 151، دیہی سندھ 81 اور شہری سندھ کیلیے 41، کے پی کے کیلیے 45، بلوچستان کیلیے 69، سابق فاٹا کیلیے 20، گلگت بلتستان کیلیے 6 اور آزاد کشمیر کیلیے 7 نشستیں مختص کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر اس سال 436 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

متعلقہ تحاریر